کپاس کی پیداوار میں 28لاکھ 39ہزار بیلز کی کمی ریکارڈ

کپاس کی پیداوار میں 28لاکھ 39ہزار بیلز کی کمی ریکارڈ

کراچی(بزنس رپورٹر)کپاس کی مجموعی پیداوار 83 لاکھ 50 ہزار بیلز سے کم ہوکر 55 لاکھ بیلز ہوگئی جو ملکی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کیلئے بڑاچیلنج ہے ۔

کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جاری کردہ  رپورٹ کے مطابق کپاس کی پیداوار میں 28لاکھ 39ہزار بیلز کی کمی ہوئی ہے ۔ دوسری جانب پنجاب میں کپاس کی پیداوار 36 فیصد کمی سے 27 لاکھ 4 ہزار بیلز پر آگئی جبکہ سندھ میں بھی کپاس کی پیداوار میں 32فیصد کمی ہوئی لیکن پنجاب سے آگے نکل گیا ہے ، سندھ میں کپاس کی پیداوار گھٹ کر 28لاکھ 6 ہزار بیلز تک محدود رہی ۔رپورٹ اور زرعی ماہرین کے مطابق کسانوں کے خراب مالی حالات، مقامی کپاس پر عائد بھاری ٹیکسز اور موسمیاتی تبدیلیوں نے ملکی کپاس کی پیداوار کو شدید متاثر کردیا ہے اور سونے پر سہاگا حکومت مقامی کپاس کی پیداوار بڑھانے اور بچانے کے بجائے درآمدی کپاس کو مسلسل سپورٹ کررہی ہے جو کسان کے استحصال کے مترادف ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں