اقتصادی تعاون کی بنیاد باہمی اعتماد پر قائم ہے ،شارجہ چیمبر

اقتصادی تعاون کی بنیاد باہمی اعتماد پر قائم ہے ،شارجہ چیمبر

شارجہ(اے پی پی)شارجہ چیمبر کے چیئرمین عبداﷲسلطان العویس نے پاکستان اور شارجہ کے درمیان دیرینہ، پائیدار اور دوستانہ تجارتی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون کی بنیاد باہمی اعتماد، قیادت کی دانشمندی اور کاروباری برادریوں کی مشترکہ کوششوں پر قائم ہے۔

یہ بات انہوں نے یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر شارجہ میری ٹائم میوزیم میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس کے دوران کہی۔تقریب کے دوران چیئرمین شارجہ چیمبر عبداﷲسلطان العویس نے پاکستانی بزنس کمیونٹی کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اجلاس دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اقتصادی شراکت کو مزید فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اب یہ تجارتی تعلقات سرمایہ کاری کی اسٹریٹجک راہ پر گامزن ہو چکے ہیں، جس کا مظہر یو اے ای کی جانب سے پاکستان میں قابلِ ترجیح شعبوں جدید توانائی، ٹیکنالوجی اور زراعتمیں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں