ڈالر کی قدر میں کمی ،سونامستحکم، چاندی تاریخ کی بلند سطح پر
چاندی کی فی تولہ قیمت 82روپے کے اضافے سے 5 ہزار66 روپے ہوگئی
کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا،ادھر عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا تاہم چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 281.20 روپے کا ہوگیا۔یار ہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 281.21روپے پر بند ہوئی تھی ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4039ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا4لاکھ25ہزار178روپے پر مستحکم رہا،اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3لاکھ64 ہزار521 روپے پر برقرار رہی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 82 روپے کے نمایاں اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 5 ہزار66روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھی