مرکنٹائل ایکسچینج میں 95ارب روپے کے سودے
زیادہ سودے سونے کے ہوئے ،مالیت 56.340ارب رہی،رپورٹ
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)میں 95ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد98105رہی۔زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 56.340 ارب روپے رہی جب کہ چاندی کے سودوں کی مالیت 21ارب روپے ، سی او ٹی ایس کے سودوں کی مالیت 9.609 ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.805 ارب روپے ،نیس ڈیک 100 کے سودوں کی مالیت994.758 ملین روپے ، کروڈ آئل کے سودوں کی مالیت1.633 ارب روپے ، جاپان ایکوٹی 225کے سودوں کی مالیت68.635 ملین روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت275.658 ملین روپے ، ایس پی 500کے سودوں کی مالیت 444.412 ملین روپے ، پلیڈیم کے سودوں کی مالیت370.789 ملین روپے اور قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت299.511 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔