معاشی بدحالی نظامی ناکامی کا نتیجہ ہے ،شبر زیدی

معاشی بدحالی نظامی ناکامی کا نتیجہ ہے ،شبر زیدی

قیادت بیل آؤٹ پروگرام کے جال میں جکڑی ہوئی ہے ،ماہرِ معیشت

کراچی(بزنس رپورٹر)معروف ماہرِ معیشت، سابق چیئرمین ایف بی آر اور سابق صوبائی وزیرِ خزانہ سندھ شبر زیدی نے امریکی ایوارڈ یافتہ میگزین ساؤتھ ایشیا کو دیے گئے انٹرویو میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال اور کراچی کے بگڑتے حالات پر سخت تنقید کی ۔شبّر زیدی نے وزیرِاعظم کی قیادت میں معیشت کی سمت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ معاشی بدحالی کسی ایک شخص کی نہیں بلکہ ایک نظامی ناکامی کا نتیجہ ہے جسے آئی ایم ایف پروگرام نے مزید بگاڑ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت بین الاقوامی بیل آؤٹ پروگرام کے جال میں جکڑی ہوئی ہے جو معیشت کی جڑوں میں موجود مسائل جیسے کمزور انفرااسٹرکچر اور سیاسی انتشار کا حل پیش نہیں کرتا۔شبّر زیدی نے وضاحت کی کہ کس طرح کراچی کو منظم انداز میں نظرانداز کیا گیاان کے مطابق انتظامی غفلت، سیاسی مفادات اور سماجی تقسیم نے شہرِ قائد کی ترقی کو روک دیا ہے ۔شبّر زیدی نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی طاقتوں نے کراچی کو نوآبادیاتی انداز میں اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں