ٹڈاپ کا ضلع شکارپور میں چاول میں افلاٹوکسِن اور ایم آر ایل کے نظم و نسق پر سیمینار
شکارپور(بزنس ڈیسک)ٹڈاپ نے چاول کی پیداوار کے حوالے سے شکارپور میں افلاٹوکسِن اور میکسیمم ریزیڈیو لیول کے مؤثر انتظام سے متعلق آگاہی سلسلے کے تیسرے سیمینار کا انعقاد کیا۔
یہ سلسلہ ٹڈاپ کی اُن جاری کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد سندھ کے اہم چاول پیدا کرنے والے علاقوںکے کاشتکاروں، مل مالکان اور برآمد کنندگان میں بین الاقوامی فوڈ سیفٹی اور معیار کے تقاضوں کی آگاہی اور عملدرآمد کو فروغ دینا ہے ۔