اسلامی ممالک میں ٹورازم ایکسچینج پروگرام کے آغاز پر اتفاق

اسلامی ممالک میں ٹورازم ایکسچینج پروگرام کے آغاز پر اتفاق

بی ٹو بی اور پی ٹو پی روابط سے تجارتی ،معاشی وثقافتی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے گا فیڈریشن کا ڈائیلاگ ودڈپلومیٹس کا انعقاد،پائیدار سیاحت کے حوالے سے گفتگو

کراچی (بزنس رپورٹر )وفاقی چیمبر کے صدرعاطف اکرام شیخ نے آگاہ کیا ہے کہ فیڈریشن نے اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیولپمنٹ کے اشتراک اور البرکہ بینک پاکستان کی اسٹریٹجک شراکت سے ایک اعلیٰ سطح ڈائیلاگ ودڈپلومیٹس کا کامیاب انعقاد کیا ۔یہ اجلاس پا ئیدار سیاحت فورم کے فروغ کیلئے دوطرفہ اور کثیرالملکی شراکت داری کے سلسلے میں منعقد ہوا جس میں مختلف ممالک کے سفیر، قونصل جنرل، ہائی کمشنر اور دیگر اعلیٰ سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔یہ تقریب ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس، فیڈریشن ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی جسکا مرکزی موضوع ٹورازم ٹرانسفارمیشن کے ذریعے کمیونٹی ڈیولپمنٹ تھا۔اس موقع پر ملک و بیرون ملک سے ماہرین سیاحت، پالیسی ساز، صنعتکار اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے تاکہ پائیدار سیاحت کیلئے جدید حکمتِ عملیوں پر گفتگو کی جا سکے ۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ مقررین نے زور دیا کہ دوطرفہ اور کثیرالملکی شراکتیں مقامی کمیونٹی کو بااختیار بنانے ، ماحولیات کے تحفظ اور ذمہ دار سیاحتی سرگرمیوں کے ذریعے معاشی ترقی کے فروغ کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔ اجلاس کی نمایاں بات یہ تھی کہ ایک قرارداد منظور کی گئی کہ جس کے تحت تمام اسلامی ممالک کے درمیان ٹورازم ایکسچینج پروگرام کے آغاز پر اتفاق کیا گیا تاکہ بزنس ٹو بزنس اور پینل ٹو پینل روابط کے ذریعے کاروباری، تجارتی، سرمایہ کاری، معاشی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں