پورٹ قاسم اتھارٹی کو PIMEC-II 2025 میں ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا

پورٹ قاسم اتھارٹی کو PIMEC-II 2025 میں ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا

کراچی (بزنس ڈیسک)پورٹ قاسم اتھارٹی (پی کیو اے ) کو PIMEC-II 2025 میں ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ یہ اعزاز بحری اور توانائی شعبوں میں پی کیو اے کے کلیدی کردار کے اعتراف میں دیا گیا۔۔۔

پورٹ قاسم  خشک اور مائع کارگو کا تقریباً 48 فیصد اور ملک کی خوردنی تیل کی درآمدات کا 90 فیصد سنبھالتا ہے جبکہ یہ پاکستان کی واحد بندرگاہ ہے جو ایل این جی کی ترسیل کا انتظام کرتی ہے ۔ حال ہی میں ورلڈ بینک نے اپنے کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس 2024 میں پورٹ قاسم کو دنیا کی نویں بہتر ہونے والی بندرگاہ قرار دیا۔آئندہ کے منصوبوں میں وفاقی وزیر بحری امور نے اعلان کیا کہ پی کیو اے ایک جدید میرین انڈسٹریل کمپلیکس قائم کرے گا جس میں جہاز سازی، جہاز ری سائیکلنگ اور ماحولیاتی لحاظ سے صاف ٹیکنالوجی کے منصوبے شامل ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں