اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ منفی رجحان کے ساتھ ختم

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ منفی رجحان کے ساتھ ختم

100 انڈیکس میں 2038 پوائنٹس کی نمایاں کمی، 1.26 فیصد گراوٹ سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر 274ارب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ منفی رجحان کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر 274 ارب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2038 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1.26 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 1 لاکھ 59 ہزار 592 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 163935 جبکہ کم ترین سطح 158252 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ سرمایہ کاری کے حجم کے لحاظ سے ایک ہفتے میں 180 ارب 90 کروڑ روپے مالیت کے مجموعی طور پر 4 ارب 43 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے ۔ تاہم حصص کی قیمتوں میں کمی کے باعث مارکیٹ کیپٹلائزیشن گھٹ کر 18 ہزار 286 ارب روپے تک محدود ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں