اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان،انڈیکس 752 پوائنٹس گرگیا

 اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان،انڈیکس 752 پوائنٹس گرگیا

فروخت کا دباؤ ،100انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار935پوائنٹس پر بند

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو آخری کاروباری سیشن میں مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 750 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اختیار کیا گیا، بعد ازاں تیزی کا رجحان غالب آگیا اور 100 انڈیکس 500 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال کرگیا تاہم آخری سیشن میں فروخت کے دباؤ سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس دن کی کم ترین سطح 160,583.89 پوائنٹس تک گرگیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 752 پوائنٹس کی کمی سے 160,935 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 270پوائنٹس کی کمی سے 48680پوائنٹس اور آل شیئرزانڈیکس 388پوائنٹس کی کمی سے 97686پوائنٹس پر بند ہوا مارکیٹ میں1.54 ارب شیئرز کے سودے 38.78 ارب روپے میں طے پائے ۔ مجموعی طور پر 474 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 179 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 249 میں کمی اور 46 کمپنیوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں