ڈالر کی قدر 4پیسے کم،تولہ سونا 7ہزار روپے سستا

 ڈالر کی قدر 4پیسے کم،تولہ سونا 7ہزار روپے سستا

تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 662 ،دس گرام 3 لاکھ 63 ہزار 221 کا ہوگیا چاندی کی فی تولہ قیمت23 روپے کی کمی سے 5245 روپے ہوگئی

کراچی (بزنس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کی قدر گھٹ گئی ،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 4پیسے کی کمی سے 280.67روپے کا ہوگیا۔یاد رہے کہ پیر کو ڈالر 280.71روپے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 70 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4013 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7 ہزار روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 2 روپے کی بھاری کمی سے 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو فی تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے پر مستحکم رہا تھا۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 123 روپے کی نمایاں کمی سے 5245 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں