بنکرنگ کیلئے تاریخ کا پہلا لائسنس جاری، سروس کا آغاز

بنکرنگ کیلئے تاریخ کا پہلا لائسنس جاری، سروس کا آغاز

میری ٹائم اور شپنگ انڈسٹری میں نئے مواقع پیدا ہونگے ،جنید انوار چوہدری

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی وزیرِ بحری امورجنید انوار چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں بحری جہازوں کیلئے بنکرنگ کی تاریخ کا پہلا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے ،اس کے ساتھ ہی کراچی پورٹ پر پہلی عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے جس سے ملک کی میری ٹائم اور شپنگ انڈسٹری میں نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔وزیرِ بحری امور کے مطابق یہ اقدام وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایات پر عمل میں آیا ہے اور اس کا مقصد نہ صرف پورٹس کے آپریشنل معیار کو بلند کرنا بلکہ پاکستان کی علاقائی مسابقت کو بھی بڑھانا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کے ذریعے جہازوں کو شفاف اور معیار کے مطابق فیول سپلائی دستیاب ہوگی جس سے بین الاقوامی شپنگ لائنز کی پاکستان آمد میں اضافہ متوقع ہے ۔ نئی سروس سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا بلکہ مرمت، سپلائز اور میری ٹائم لاجسٹکس کے شعبے میں روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں