انوریکس کی ڈیے ڈسٹری بیوشن سمٹ 2025 میں شرکت
دبئی (اسٹاف رپورٹر)انوریکس سولر انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ذاکر علی اور چیف آپریٹنگ آفیسر احد غوری نے دبئی میں منعقدہ ‘‘ڈیے ڈسٹری بیوشن سمٹ 2025’’ میں شرکت کی۔۔۔
جہاں دنیا بھر سے آنے والے شراکت داروں اور صنعتی ماہرین نے قابلِ تجدید توانائی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا۔بین الاقوامی سطح کے اس اجلاس میں جدید ترین ٹیکنالوجی، شمسی توانائی کے مستقبل اور عالمی تعاون کے نئے راستوں کو اُجاگر کیا گیا ۔کمپنی کے اعلامیے کے مطابق انوریکس جدید سولر اور صاف توانائی کی ٹیکنالوجی پاکستان لانے کیلئے سرگرم ہے ۔ترجمان نے کہا کہ انوریکس کا مقصدتوانائی شعبے میں ترقی اور خودکفالت کے ہدف کو جدید عالمی رجحانات سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔