چاندی کی قیمت مستحکم، سونا 2200روپے تولہ سستا ہوگیا

چاندی کی قیمت مستحکم، سونا 2200روپے تولہ سستا ہوگیا

تولہ سونا4لاکھ73ہزار162، دس گرام 4لاکھ 5ہزار 660روپے کا ہوگیا

کراچی (کامرس رپورٹر)عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ، جبکہ چاندی کی قیمتیں استحکام کا شکار رہیں۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ، جسکے نتیجے میں سونے کے نرخ نیچے آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا گھٹ کر 4لاکھ 73ہزار 162 روپے کی سطح پر آگیا اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 1886 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 5 ہزار 660 روپے ہوگیا، جو حالیہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے تسلسل کو ظاہر کرتا ہے دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور 24 قیراط فی تولہ چاندی 8 ہزار 34 روپے کی سطح پر برقرار رہی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چاندی کی مارکیٹ میں فی الحال استحکام موجود ہے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 22 ڈالر فی اونس کمی ریکارڈ کی گئی، جسکے بعد سونا 4 ہزار 508 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں