حکومت کوبجٹ سازی میں معاشی ماہرین، بزنس کمیونٹی سے مشاورت کا مشورہ
کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی کی تاجر و صنعتی برادری نے آئندہ وفاقی بجٹ کی تیاری کے حوالے سے حکومت کو۔۔۔
واضح پیغام دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ سازی کا عمل محض سرکاری سطح تک محدود رکھنے کے بجائے اسے سینئر معاشی ماہرین اور اعلیٰ سطحی بزنس کمیونٹی کی نگرانی میں مکمل کیا جائے ، تاکہ زمینی حقائق کے مطابق ایک قابلِ عمل اور ترقی دوست مالی منصوبہ سامنے آ سکے ، فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (فباٹی) کے صدر شیخ تحسین نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ معاشی، صنعتی اور تجارتی ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے جو بجٹ کی تیاری میں براہِ راست کردار ادا کرے۔