اسٹاک ایکسچینج :مندی ،انڈیکس 1525پوائنٹس گنوابیٹھا

 اسٹاک ایکسچینج :مندی ،انڈیکس 1525پوائنٹس گنوابیٹھا

جغرافیائی سیاسی کشیدگی سے سرمایہ کار پریشان،100انڈیکس168,953پر بند 494 کمپنیوں کے حصص کا لین دین، 116میں اضافہ،336کی قیمتیں گرگئیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بڑھتی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا،تاہم سرمایہ کاروں نے اس صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے فوری خریداری شروع کردی جس سے انڈیکس 169,360  پوائنٹس کی انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا ۔ بعدازاں خریداری کی سرگرمی دوبارہ شروع ہوئی جب انڈیکس انٹرا ڈے کی کم ترین سطح 168,432 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,525 پوائنٹس یا 0.89 فیصد کی کمی سے 168,953 پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای 30اورآل شیئرزانڈیکس میں بھی مندی رہی ۔مجموعی طور پر 494 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 116 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ،336 میں کمی اور42 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں