غیر ملکی ڈائریکٹرز کی پیشگی سیکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لائسنسنگ درخواست کے لیے غیر ملکی ڈائریکٹرز کی پیشگی سکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم کردی گئی ۔
چیئرمین ایس ای سی پی کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹرز کے حلف نامے کی بنیاد پر لائسنسنگ درخواستوں کی پراسیسنگ شروع کردی جائے گی جبکہ غیر ملکی ڈائریکٹرز کی تقرری بدستور متعلقہ اداروں کی سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط رہے گی۔