ڈپٹی کمشنر جھنگ کی گندگی کے ڈھیر اٹھانے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر جھنگ کی گندگی کے ڈھیر اٹھانے کی ہدایت

عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے فوری ریسپانس کیا جائے :فیاض احمد موہل

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے شہر میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے حوالے سے بلدیہ حکام کو ہدایت کی وہ شہر بھر میں جاری صفائی آپریشن کے امور باقاعدگی سے جاری رکھیں،عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے فوری ریسپانس کریں تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے ،گندگی کے ڈھیر فوری اٹھا کرمخصوص مقامات پر ٹھکانے لگوائیں جبکہ گلیوں اور سڑکوں کی صفائی ستھرائی میں کسی قسم کی سستی کا مظاہر ہ نہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،صفائی ستھرائی کے مشن میں شہریوں کا تعاون انتہائی ناگزیر ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں