ڈی ایس پی کی پٹرولنگ پولیس انچارجز سے ماہانہ میٹنگ

ڈی ایس پی کی پٹرولنگ پولیس انچارجز سے ماہانہ میٹنگ

عید کے ایام میں آنے جانے والے مسافروں کو مکمل تحفظ دینے کی ہدایات

پیرمحل (نمائندہ دنیا)ڈی ایس پی پٹرولنگ مہر سعید سیال کی ضلع بھر کے پٹرولنگ پولیس انچارجز سے ماہانہ کارکردگی میٹنگ شاہراہوں پر موثر گشت اور عید کے ایام میں آنے جانے والے مسافروں کو مکمل تحفظ دینے کی ہدایات تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ مہر سعید سیال کی زیر صدارت ضلع بھر کے پٹرولنگ پولیس انچارجز کی ماہانہ کارکردگی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ میں تمام شفٹ انچارجز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تمام انچارجز پوسٹس کو ہدایت کی گئی کہ اپنی کارروائی کو مزید بہتر بنائیں ،اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کریں ،الرٹ اور گشت کو موثر کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ،عید کے ایام میں آنے جانے والے مسافروں کو مکمل تحفظ دیتے ہوئے شاہراہ پر سفر کو محفوظ بنانے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں