گوجرہ :چودھری بلال اصغروڑائچ کے اعزاز میں تقریبات
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ورکن صوبائی اسمبلی چودھری بلال اصغروڑائچ نے کہااپنے علاقہ کو امن،محبت اورخوشحالی کا گہوارہ بنانے کیلئے ہم سب کومتحد ہو کر اپنا کردارادا کر نا ہو گا۔میری عوام میں بڑھتی ہو ئی
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ورکن صوبائی اسمبلی چودھری بلال اصغروڑائچ نے کہااپنے علاقہ کو امن،محبت اورخوشحالی کا گہوارہ بنانے کیلئے ہم سب کومتحد ہو کر اپنا کردارادا کر نا ہو گا۔میری عوام میں بڑھتی ہو ئی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر351ج ب میں چودھری امتیاز باجوہ ،چک نمبر92ج ب میں چودھری احسن نذیر بریار،چک نمبر95ج ب میں محمد اعظم گجر،نیا لاہور میں قیصر عباس بھٹی کی طرف سے اپنے اعزازمیں منعقدہ الگ الگ تقریبات سے خطاب کر تے ہو ئے کیااس موقع پر چودھری احسن نذیر ، چودھری شاہد اقبال ،چودھری اظہر سندھو،چودھری مقصود اور چودھری سعید جٹ نے اپنے سابق گروپو ں کو چھوڑ کر چودھری بلال اصغروڑائچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ تقریبات میں چودھری افضل وڑائچ ، چودھری سرور نمبردار، محمد سلیم گجر ،نمبردار ،چودھری اسلم وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی،چودھری عمر جٹ ، شیر خان ، یونس مسیح،سجاد احمد ایڈووکیٹ سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔