وزیر اطلاعات ونشریات ، ڈپٹی کمشنر کا بازاروں کا معائنہ

وزیر اطلاعات ونشریات ، ڈپٹی کمشنر کا بازاروں کا معائنہ

آخری ایام میں بھی صارفین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے ،فرخ حبیب

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات میاں فرخ حبیب اور ڈپٹی کمشنر محمد علی نے مختلف علاقوں کے سستے رمضان بازاروں کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنرز سٹی وصدر سید ایوب بخاری،عمر مقبول بھی موجود تھے ۔وزیر مملکت اور ڈپٹی کمشنر سرسید ٹاؤن اور دیگر علاقوں کے رمضان بازاروں میں گئے اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا ماہ صیام کے آخری ایام میں بھی صارفین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا مسلسل مانیٹرنگ سے ضلع کے سستے رمضان بازاروں میں صارفین کو معیاری اشیا عام مارکیٹ کے سرکاری نرخوں سے 60روپے کم قیمت پر فروخت ہورہی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں