کریک ڈائون،غیرقانونی بازار ختم،40افراد گرفتار

کریک ڈائون،غیرقانونی  بازار ختم،40افراد گرفتار

اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے کریک ڈاؤن کرکے غیر قانونی بازارختم کرادیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے پولیس فورس کے ہمراہ ملت روڈ نزد کھجوروں والا باغ میں قائم غیر قانونی بازارپر چھاپہ ماراتو وہاں 250 سے زائد افراد خریداری کررہے تھے جنہوں نے نہ تو فیس ماسک پہن رکھا تھا اور نہ ہی سماجی فاصلہ قائم تھاجس پر موقع پر ایکشن لیتے ہوئے بازار کے ارکان سمیت40 افراد کو گرفتار کرادیاجبکہ چھاپے کے دوران متعدد افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں