4 ارب روپے کی لاگت کے سولر پلانٹ کی فزیبلیٹی تیار

4 ارب روپے کی لاگت کے سولر پلانٹ کی فزیبلیٹی تیار

پلانٹ کی تنصیب کے بعد واساکے مالی مسائل حل ہوجائینگے ،شیخ شاہدجاوید

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید نے کہا چکیرہ میں واسا کی ملکیتی اراضی پر24 میگا واٹ کا سولر پلانٹ لگانے کیلئے پلان تشکیل دے دیا ہے ،پلانٹ کی تنصیب کے بعد واساکے مالی مسائل حل اور انرجی کرائسز کا خاتمہ ممکن ہو گا۔ایف ڈی اے اور واسا کی گورننگ باڈی کے اجلاس کے ایجنڈے کے حوالے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور چودھری نے کہا 4 ارب روپے سے زائد کی لاگت کے 24 میگا واٹر سولر پلانٹ کی فزیبلیٹی تیار کرلی گئی ہے اور اسے سی پیک کے ترجیحی منصوبے میں شامل کروانے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔ منصوبے کی تکمیل سے بجلی کے 9 سے 10کروڑ روپے تک کے ماہانہ بلز سے نجات مل جائے گی اور اس رقم کو دیگر منصوبوں پر خرچ کیا جا سکے گا ۔ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید کا کہنا تھا واسا نے اب تک 3 ارب روپے سے زائد کی سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگذار کروالی ہے ۔اجلاس کے دوران ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر عدنان نثارخان، ڈائریکٹرایڈمن شعیب رشید، ڈائریکٹر فنانس شہریارحسن،ڈائریکٹر ریونیو عمرافتخار و دیگر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں