پیسے مانگنے پردکاندارکوگولی ماردی
چک نمبر 191رب کے رہائشی محمد صادق نے جھمرہ پولیس کو بتایا اس کے بھتیجے محمد عامر نے گائوں میں دودھ دہی کی دکان بنارکھی ہے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)چک نمبر 191رب کے رہائشی محمد صادق نے جھمرہ پولیس کو بتایا اس کے بھتیجے محمد عامر نے گائوں میں دودھ دہی کی دکان بنارکھی ہے جہاں پر سحری کے وقت قاسم وغیرہ تین افراد آئے اور دہی کھا کر جانے لگے تو ان سے عامر نے پیسوں کا تقاضا کردیا جس پر ملزموں نے لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے اس کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔