فائرفائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کاانعقاد
فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے اور آتشزدگی کے واقعات کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے فائر فائٹرز کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر احتشام واہلہ نے بتایا گزشتہ پانچ سال میں ریسکیو 1122 فیصل آباد نے 10353آگ لگنے کے واقعات پر قابو پایا اور فیصل آباد کے شہریوں کی28 بلین مالیت کی املاک کو نقصان سے بچایا، اس موقع پر موجود ایمرجنسی آفیسر آپریشنز غلام شبیر کا کہنا تھا فائر فائٹرز اپنی جان خطرے میں ڈال کر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں آگ پر قابو پانے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والوں کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔