بڑھتی وارداتوں کیخلاف گڈزایسوسی ایشن کی ہڑتال کی دھمکی

بڑھتی وارداتوں کیخلاف گڈزایسوسی ایشن کی ہڑتال کی دھمکی

فیصل آباد، شاہکوٹ، شیخوپورہ اور ملتان میں ڈکیتی کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں گڈز ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کیا جائے ،شیر علی،تنویراحمدودیگرکی پریس کانفرنس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منی مزدا ٹرکوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف پاکستان منی مزدا گڈز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کی پولیس کے خلاف پریس کانفرنس، پٹرولنگ پولیس پر تحفظات کا اظہار، تحفظ نہ ملا تو پہہ جام ہڑتال پر مجبور ہوجائیں گے ۔ تفصیل کے مطابق پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی شیر علی چودھری، مرکزی صدر چودھری تنویر احمد جٹ، چیئرمین فیصل آباد میاں اسلم شبیر،صدر فیصل آباد حاجی شبیر احمد،جنرل سیکرٹری میاں خالد اور انجینئر عظیم رندھاوا نے گزشتہ روز فیصل آباد کے منی مزدا ایسوسی ایشن دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا دوران سفر آئے روز ہماری گاڑیوں کے ساتھ وارداتیں بڑھ رہی ہیں، ڈرائیورز کے قتل، تشدد اور نوسربازی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اور ہمارا قیمتی مال و زر گاڑی سمیت غائب کردیا جاتا ہے ،فیصل آباد، شاہکوٹ، شیخوپورہ اور ملتان میں ڈکیتی کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں اس حوالے سے متعدد بار ارباب اختیار کو بذریعہ خطوط اپنے تحفظات سے متعلق آگاہ کرچکے ہیں لیکن کوئی داد رسی نہیں ہورہی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ، آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس سے مطالبہ کیا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کیا جائے ،بے جا مقدمات کے اندراج کے عمل کو روکا جائے بصورت دیگر ہم پہیہ جام ہڑتال پر مجبور ہوجائینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں