Coronavirus Updates

ریٹائرڈ ٹیچر کا گھر میں گھس کر قتل

ریٹائرڈ ٹیچر کا گھر میں گھس کر قتل

دنیا اخبار

سفاک افراد نے گھرمیں گھس کر تیزدھار آلے سے ریٹائرڈ سکول ٹیچر کو قتل کردیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ملزم موقع سے فرارہوگئے ۔پولیس نے نعش ورثا کے حوالے کرکے مقتول کے بھائی منور حسین کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔ بتایاگیا کہ تھانہ صدر کے چک 236رب کا رہائشی ریٹائرڈ سکول ٹیچر عبدالغفور گھر کی بیٹھک میں سویا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسکی گردن پرتیزدھار آلے سے وار کیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ،ریسکیو 15کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی اور اندھے قتل میں ملوث ملزموں کی تلاش جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں