اسسٹنٹ کمشنر صدر کا سستے ماڈل بازارجھنگ روڈکا دورہ

 اسسٹنٹ کمشنر صدر کا سستے ماڈل بازارجھنگ روڈکا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے سستے ماڈل بازارجھنگ روڈکا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کو چیک کیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر صدر نے چینی کے سٹال پر فروخت کا جائزہ اور پیکٹ کا وزن چیک کرتے ہوئے ریونیو سٹاف کو چینی کی منظم فروخت اور ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا عوامی طلب کو مدنظر رکھ کر چینی سمیت دیگر اشیا کی سپلائی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا رمضان بازار میں ماہ صیام کے باقی ایام میں بھی عمدہ انتظامات برقرار رہنے چاہئیں۔ ،انہوں نے گرم موسم کے پیش نظر پنکھوں کی چالو حالت کو یقینی بنانے اور کورونا ایس اوپیزپر من وعن عملدرآمد کی تاکیدکی۔انہوں نے موقع پرموجود خریداروں سے اشیا کی کوالٹی کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ معیاری اشیا کی فراہمی رمضان بازاروں کی خصوصیات ہیں جنہیں ہر صورت برقرار رکھا جارہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں