ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی کا دورہ،نیلامی کاجائزہ لیا
منڈی میں کسی شے کی قیمت میں بے جا اضافہ نہیں ہونا چاہیے ،محمدعلی کی تاکید
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے مسلسل 21ویں روز بھی صبح سویرے سبزی منڈی جا کر مختلف سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کو تاکید کی کہ منڈی میں کسی شے کی قیمت میں بے جا اضافہ نہیں ہونا چاہیے ۔