مچھلی فارم کالونی ، سیوریج سسٹم بدحالی کاشکار ،مکین پریشان

مچھلی فارم کالونی ، سیوریج سسٹم بدحالی کاشکار ،مکین پریشان

گلی محلوں میں گندے پانی کے تالابوں سے بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) فیصل آباد میں ستیانہ روڈ پر واقع مچھلی فارم کالونی میں عرصہ دراز سے سیوریج کا سسٹم بدحالی کا شکار ہے پورے علاقے کی گلیاں محلے گندے پانی کے تالابوں کا منظر پیش کررہے ہیں۔ گلیوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے نہ صرف شہریوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہوگیا ہے بلکہ گندگی اور غلاظت کی وجہ سے بہت سی بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں۔ شہریوں کی جانب سے واسا حکام سے مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ سیوریج سسٹم کی بحالی اور بہتری کو یقینی بناتے ہوئے انہیں درپیش مسائل کا خاتمہ کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں