کالعدم تنظیم کے کارندے ،فورتھ شیڈول کے ملزم کو قید وجرمانہ

کالعدم تنظیم کے کارندے ،فورتھ  شیڈول کے ملزم کو قید وجرمانہ

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج شہزاد حسن نے کالعدم تحریک طالبان کے کارندے اور فورتھ شیڈول کے ملزم کو قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فاضل جج نے کراچی کے رہائشی محمد عمران کو ایک سال قید 20ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید ایک ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی، علاوہ ازیں فاضل عدالت نے چنیوٹ کے رہائشی عاشق حسین شاہ کو ایک سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید تین ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی، مجرم کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں