ڈاکوئوں کی فراری ،ایس ایچ او فیڈمک کومعطل کردیاگیا
پولیس حراست سے ڈاکوئوں کی فراری کے واقعہ کے بعد سی پی او نے ایس ایچ او فیڈمک کو معطل کردیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پولیس حراست سے ڈاکوئوں کی فراری کے واقعہ کے بعد سی پی او نے ایس ایچ او فیڈمک کو معطل کردیا۔ سب انسپکٹر شاہد پنوں کو ایس ایچ او تھانہ فیڈمک تعینات کردیاگیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 76/21 میں سلمان وغیرہ دو ڈاکوئوں کو پولیس ملازمین طارق اعجاز،فیض رسول اور ڈرائیور فریاد کے حوالے کیا گیا تھا جو خود شاپنگ میں مصروف ہوگئے اور اس دوران ملی بھگت کرکے دونوں ڈاکوئوں کو فرار کروادیا جس پر ایس ایچ او نے تینوں ملازمین کو اعلیٰ حکام کے حکم پر حوالات بند کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا جبکہ بعدازاں گزشتہ روز سی پی او نے ایکشن لیتے ہوئے گرفتار تینوں اہلکاروں اور ایس ایچ او سب انسپکٹر عنصر جاوید کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی ہے جبکہ شاہد پنوں کو ایس ایچ او فیڈمک لگادیا گیا ہے ۔