گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی ،ای امتحانی پورٹل کا آغاز

 گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی ،ای امتحانی پورٹل کا آغاز

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی نے اپنے ای امتحانی پورٹل کا آغاز کر دیا۔ نظام مقامی طور پر یونیورسٹی کی آئی ٹی ٹیم نے آئی ٹی منیجر طارق شہزاد کی سربراہی میں تیار کیا ہے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی نے اپنے ای امتحانی پورٹل کا آغاز کر دیا۔ نظام مقامی طور پر یونیورسٹی کی آئی ٹی ٹیم نے آئی ٹی منیجر طارق شہزاد کی سربراہی میں تیار کیا ہے ۔ پچھلے سال طلبا نے باقاعدہ امتحانات کی جگہ اس کی تشخیص کے لئے اسائنمنٹس جمع کروائے تھے ۔ اس میں طلبا کے ناقابل اعتماد، کاپی پیسٹ کام کو ظاہر کیا گیا۔ اسی مشق سے بچنے کے لئے وائس چانسلر کی رہنمائی میں جی سی ڈبلیویو ایف کی آئی ٹی سروسز نے جانچ کا ایک ایسا نظام شروع کرنے کا فیصلہ کیا جو شفافیت کے لحاظ سے جسمانی امتحان کے نظام کے مطابق ہوسکے ۔ ای امتحانات پورٹل ان تمام کوششوں کا نتیجہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں