وزیر اعظم کا دورہ سعودیہ بڑی اہمیت کا حامل:شیخ شاہد
ولی عہد کے بیانات سے امت مسلمہ میں خوشی کی لہر دوڑی،وائس چیئرمین واسا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاویدنے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب بڑی اہمیت کا حامل ہے اس دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو تازگی اور نئی جہت ملے گی۔انہوں نے کہا سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی کھلے دل سے مدد کی اور پاکستان کو سپورٹ کیا ، سعودی عرب پورے عالم اسلام کی قوت ایمانی اور قیادت کا مرکز ہے ۔ پاکستان اور پورے عالم اسلام کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ولی عہد کے مشرق وسطیٰ کے بارے میں حالیہ بیانات سے امت مسلمہ میں خوشی کی لہر دوڑی اور امت مسلمہ کو قوت حاصل ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کورونا کی تیسری لہر نے بیشترممالک کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ایس او پیز پر عمل کر کے ہی کورونا کو شکست دی جا سکتی ہے ۔