ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا ہماری ترجیح :خیال احمد کاسترو

 ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا ہماری ترجیح :خیال احمد کاسترو

کسی ہسپتال میں آکسیجن کی کمی نہیں ،صوبائی وزیرکی دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پر گفتگو

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار ) صوبائی وزیرمیاں خیال احمد کاسترو نے اپنے دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دوران رمضان بازار ، کورونا ویکسی نیشن سنٹر سٹی ہسپتال اور شورکوٹ روڈ پر واقع غلہ گودام کا دورہ کیا،ا س موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید،ڈی پی او رانا عمر فاروق ،پی ٹی آئی رہنما چودھری محمد اشفاق، اسسٹنٹ کمشنرزوہا شاکر،چیئر مین اوورسیز پاکستان میاں نوید عالم سمیت دیگر افسر بھی موجود تھے ،صوبائی وزیرمیاں خیال احمد کاسترو نے کہا رمضان بازاروں میں اشیائے خورونوش پر اربوں روپے کی سبسڈی کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچ رہا ہے ، رمضان بازاروں ، ویکسی نیشن سنٹراور پبلک مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانا ہماری ترجیح ہے ، انہوں نے کہا حکومت پنجاب نے ایمرجنسی نافذ کرکے آکسیجن کی فراہمی کو سہل بنا دیا ہے ، کسی ہسپتال میں اب آکسیجن کی کمی نہیں ہے ، انہوں نے بتا یا غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں بھرپور طریقہ سے جاری ہیں،اس دوران31مختلف چھاپوں میں 480 میٹرک ٹن کے چھیانوے سو تھیلے برآمد کر لئے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں