بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ،ٹیلرپریشان

 بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ،ٹیلرپریشان

فیصل آباد میں موسم کی سختی کیساتھ ہی گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں موسم کی سختی کیساتھ ہی گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ایک طرف شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ دوسری طرف بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے ٹیلرز کے پسینے بھی چھڑوا دئیے ہیں جنہوں نے سینکڑوں شہریوں کے کپڑے عید کیلئے پکڑ کر بکنگ کی رکھی ہے جبکہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور دوسری طرف لاک ڈائون کی وجہ سے کپڑے سلائی نہیں ہوپارہے ، ٹیلرز کا کہنا ہے انہوں نے لاک ڈائون کی وجہ سے رمضان کے پہلے عشرے کے بعد ہی کپڑے پکڑنا بند کردئیے ہیں لیکن اب بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کپڑے سلائی نہیں ہورہے جسکی وجہ سے عید کے موقع پر انہیں لینے کے بجائے دینے پڑ سکتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں