پولیس مقابلے کامقدمہ درج،زخمی ملزم سے تفتیش جاری

پولیس مقابلے کامقدمہ درج،زخمی ملزم سے تفتیش جاری

فرارہونیوالے شعیب کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپے مارنا شروع کردئیے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)طارق آباد میں پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرلیاگیا، زخمی حالت میں گرفتار ملزم سے تفتیش جاری، مفرور ملزم کی تلاش کیلئے پولیس نے چھاپے مارنا شروع کردئیے ، رپورٹ کے مطابق تھانہ سول لائن کی چوکی لاری اڈہ کے انچارج اے ایس آئی سید غلام عباس شاہ کی جانب سے درج کروائے جانیوالے مقدمے میں موقف اختیار کیاگیا کہ دو ملزم موٹرسائیکل سوار سے 30 ہزار روپے چھین کر فرار ہوئے جن کی اطلاع موصول ہونے پر ڈولفن فورس کی چوکی لاری اڈہ کی ٹیم نے ان کا تعاقب کیا تو طارق آباد کے قریب ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں دھاندرہ کا رہائشی ملزم عاطف زخمی حالت میں پکڑا گیا جبکہ دوسرا ملزم شعیب فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں