ریلوے پولیس کے ملازمین کی بیوائوں کیلئے عید پیکیج منظور
انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس عارف نواز کی ہدایت پر ریلوے پولیس کے شہید و انتقال کرنیوالے ملازمین کی بیواؤں کیلئے عید پیکیج منظور کر لیا گیا
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس عارف نواز کی ہدایت پر ریلوے پولیس کے شہید و انتقال کرنیوالے ملازمین کی بیواؤں کیلئے عید پیکیج منظور کر لیا گیا، ریلوے پولیس کی آٹھوں ڈویژنوں میں مجموعی طور پر 89بیواؤں کو 5ہزار روپے فی کس بطور عید پیکیج دیا جائیگا۔