سلنڈردھماکا،مکینک جاں بحق،دوزخمی
گڑھ مہاراجہ کے علاقہ بستی نور شاہ میں فریج مکینک اختر حسین ڈھول اور اپنے دو شاگردوں کے ہمراہ فریج کے کمپریسر میں گیس ری فل کر رہا تھا
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا)گڑھ مہاراجہ کے علاقہ بستی نور شاہ میں فریج مکینک اختر حسین ڈھول اور اپنے دو شاگردوں کے ہمراہ فریج کے کمپریسر میں گیس ری فل کر رہا تھا کہ اچانک دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں مکینک موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔