امپورٹڈپینٹیں چوری ،ورکرپرمقدمہ

 امپورٹڈپینٹیں چوری ،ورکرپرمقدمہ

نشاط آباد میں ملز سے امپورٹڈپینٹیں چوری کرنے کے الزام میں ورکر کو پکڑلیا گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) انتظامیہ نے 4پینٹیں چوری کرنے کا الزام عائد کرکے مقدمہ درج کرا دیا ، پولیس رپورٹ کے مطابق ایم ٹی ایم ملز نشاط آباد کے منیجر جان شبیر نے ملت ٹاون پولیس کو بتایاکہ ان کو اپنے ورکر ذیشان حیدر پر شبہ تھا جس پر سکیورٹی عملہ کو اس پر نظر رکھنے کی تاکید کی گئی اور گزشتہ روز سکیورٹی انچارج طارق نے اس کو روک کر تلاشی لی تو چار عدد پینٹیں برآمد ہوگئیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں