عید پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے :ڈی پی او ٹوبہ

عید پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے :ڈی پی او ٹوبہ

شر پسند عناصر کی کسی بھی سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مذہبی عبادت گاہوں اور نمازیوں کی حفاظت ضلعی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ،چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،شر پسند عناصر کی کسی بھی سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے سکیورٹی اور دیگر اقدامات کے حوالہ سے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں چاروں سرکل پولیس افسر ،ضلع بھر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر متعلقہ افسروں نے بھی شر کت کی ،ڈی پی او رانا عمر فاروق نے کہا کہ کورونا وائرس اور موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھنی چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں