جیل میں قیدیوں کیلئے پی سی او کے دورانیہ میں اضافہ

 جیل میں قیدیوں کیلئے پی سی او کے دورانیہ میں اضافہ

ملاقاتوں پر پابندی ہونے کی وجہ سے قیدیوں کو لواحقین کو پریشانی کا سامنا تھا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کورونا کے باعث ملاقاتوں پر پابندی کی وجہ سے جیلوں میں بند قیدیوں کی پریشانی کے ازالہ کیلئے پی سی او کے دورانیہ میں اضافہ کردیاگیا، کورو نا کی وجہ سے جیلوں میں ملاقاتوں پر پابندی ہونے کی وجہ سے قیدیوں کو لواحقین سے گفتگو میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اور پی سی او کا دورانیہ بھی کم تھا جس کی وجہ سے بیشتر قیدی اپنے لواحقین سے رابطہ کرنے سے محروم رہ جاتے جس پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے جیلوں میں نصب پی سی او کا دورانیہ بڑھا دیا ہے اور اب پنجاب بھر کی جیلوں میں بند قیدی صبح سات بجے سے لیکر شام 6 بجے تک اپنے اہل و عیال سے ٹیلیفون پر رابطہ کر سکیں گے جبکہ اس سے پہلے ٹیلیفون کے اوقات آٹھ بجے سے لے کر چار بجے تک تھے اب پی سی او کا دورانیہ بڑھنے سے قیدیوں کے رابطہ کے مسائل حل ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں