ویسٹ مینجمنٹ حکام کی غفلت ،سرسید ٹائون میں گندگی

ویسٹ مینجمنٹ حکام کی غفلت ،سرسید ٹائون میں گندگی

تعفن اور بدبو کی وجہ سے اہل علاقہ بیماریوں کا بھی شکار بننے لگے ہیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیصل آباد میں ڈجکوٹ روڈ سے ملحقہ محلہ سرسید ٹائو ن میں ویسٹ مینجمنٹ حکام کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پورے علاقے میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ۔ گندگی سے اٹھنے والے تعفن اور بدبو کی وجہ سے اہل علاقہ بیماریوں کا بھی شکار بننے لگے ہیں۔فیصل آباد میں ڈجکوٹ روڈ سے ملحقہ محلہ سرسید ٹائو ن میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پورے علاقے میں گندگی اور ظلاظت کے ڈھیر لگے دکھائی دینے لگے ہیں۔ جبکہ محکمہ کی جانب سے علاقے میں تعینات کئے گئے ویسٹ ورکرز بھی ڈیوٹی سرانجام دینے کی بجائے ڈیوٹی سے غائب رہنے لگے ہیں۔ اہل علاقہ کی جانب سے ناقص سیوریج سسٹم اور ملازمین کے ڈیوٹی سے غائب رہنے کے حوالے سے حکام کو متعدد بار آگاہ کیا جاچکا ہے لیکن حکام کی جانب سے کوئی بھی داد رسی نہیں کی جارہی ۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے انہیں درپیش مسائل کا خاتمہ کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں