ڈکیتی کیس میں مطلوب 3 اشتہاری پولیس کو چکمہ دے کر فرار
ڈکیتی کیس میں مطلوب تین اشتہاری مجرمان پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگئے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) 3 افراد کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ، ساہیانوالہ پولیس نے ہاوس رابری کیس میں 3ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے تو چک نمبر 19ج ب میں اشتہاری امتیاز کو شہزاد نے ، چک نمبر 18ج ب میں امجد عرف عماد کو جبار حسین نے اور چک نمبر126رب میں اسحق کو سرفراز نے شور مچاکر فرار کروادیا جس پر پولیس نے تینوں کو قابو کرکے حوالات میں بند کرکے مقدمات درج کرلئے ۔