دبئی سے 109 مسافر فیصل آباد پہنچ گئے ،ایئر پورٹ پر کورونا ٹیسٹ

دبئی سے 109 مسافر فیصل آباد  پہنچ گئے ،ایئر پورٹ پر کورونا ٹیسٹ

دبئی سے آنے والی فلائٹ کے ذریعے مزید 109 مسافر فیصل آباد پہنچ گئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے دبئی سے آنیوالی نجی کمپنی کی فلائٹ ایف زیڈ 343 کو صبح سوا تین بجے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر رسیو کیا، دبئی سے آنے والے مسافروں میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل تھا، تاہم اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی نگرانی میں مذکورہ مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے تاہم تمام مسافروں کے کرونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آنے پر تمام مسافروں کو ان کے گھروں میں بھجوا دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں