ڈپٹی کمشنر کے چھاپے ، دکانیں کھولنے والوں کو گرفتار کرادیا ، مقدمات کا حکم

ڈپٹی کمشنر کے چھاپے ، دکانیں کھولنے والوں کو گرفتار کرادیا ، مقدمات کا حکم

شاہرات پر کار وموٹر سائیکلز پر فیس ماسک کے بغیرجانیوالے متعددافراد کوبھی حوالہ پولیس کرادیا،عوام سے تعاون کی اپیل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی لاک ڈاؤن اور کوروناایس اوپیز پر عملدرآمد کو چیک کرنے کے لئے غلام محمد آباد،چناب چوک جھنگ روڈ اور دیگر مقامات پر پہنچ گئے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر بعض کھلی دکانوں کو بندکراکر مالکان کو موقع سے گرفتار کرا دیا اور ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کا حکم دیا۔انہوں نے شاہرات پر کار وموٹر سائیکلز پر فیس ماسک کے بغیرجانیوالے متعددافراد کوبھی حوالہ پولیس کرادیا۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ لاک ڈاؤن / کورونا ایس اوپیز کی پابندی یقینی بنائیں اور گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کیا جائے جبکہ فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے انسدادی اقدامات میں تعاون کریں تاکہ کورونا کے بڑھتے خطرات کوکم کیا جاسکے ۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ضلع میں لاک ڈاؤن 16مئی تک جاری رہے گا۔صورتحال کا روزانہ جائزہ لے رہے ہیں اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانا پہلی ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ عید تعطیلات کے دوران شہریوں کو مزید احتیاط کرنا ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں