عید قریب آتے ہی ناجائز منافع خور بے لگام ، سبزیوں ، پھلوں اور دیگراشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، اور مارکیٹ کمیٹی حکام نے قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے کی بجائے ناجائز منافع خوروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ، روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کر رہے ہیں :اسسٹنٹ کمشنر سٹی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)عید قریب آتے ہی ناجائز منافع خور بے لگام ہوگئے ۔ سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے نے عام آدمی کیلئے روٹی کا انتظام کرنا محال کر دیا ۔ ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، اور مارکیٹ کمیٹی حکام نے قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے کی بجائے ناجائز منافع خوروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ۔ ناجائز منافع خوروں کی جانب سے اشیاخوردونوش کی من چاہی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں ۔ فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، مارکیٹ کمیٹی حکام ناجائز منافع خوروں کے سامنے بے بس دکھائی دینے لگے ہیں۔ چوک گھنٹہ گھر سے ملحقہ بازاروں، ستیانہ روڈ، سمندری روڈ، سمن آباد، منصور آباد، غلام محمد آباد اور رضا آباد سمیت شہر کی تمام مارکیٹوں میں سبزیوں، پھلوں، گھی ، کوکنگ آئل، آٹے ، چینی، دالوں اور دیگر کریانہ آئٹمز اور کھانے پینے والی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر سٹی ایوب بخاری کہتے ہیں کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔