رمضان بازار وقت سے پہلے ختم ، احتجاج

رمضان بازار وقت سے پہلے ختم  ، احتجاج

شام 5 بجے تک رمضان بازار لگانے کا حکم تھا ، کارپوریشن عملہ نے صبح سے ہی سامان کی پیکنگ شروع کردی ،چینی کے حصول کے لئے لائنوں میں لگے افراد منہ دیکھتے رہ گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)رمضان بازار وقت سے پہلے ہی ختم کردئیے گئے چینی کے حصول کے لئے لائنوں میں لگے افراد منہ دیکھتے رہ گئے ، لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ۔ حکومت کی جانب سے گذشتہ روز شام 5 بجے تک رمضان بازار لگانے کا حکم تھا رمضان بازاروں میں کارپوریشن عملہ نے صبح ہی سامان کی پیکنگ شروع کردی تھی ، ذرائع کے مطابق رمضان بازاروں میں شہریوں کی بڑی تعداد سستی چینی کے حصول کے لئے لائنوں میں لگی ہوئی تھی کہ دوپہر 12 بجے ہی عملہ نے بازاروں کو بند کردیا ہزاروں کی تعداد میں شہری چینی سے محروم ہوگئے ، جبکہ کئی رمضان بازاروں میں لائنوں میں لگے شہریوں نے وقت سے قبل رمضان بازار ختم کرنے پر حکومت اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا تاہم مارکیٹ کمیٹی عملہ سامان سمیٹ کر چلتا بنا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں