سگے بھائی جائیداد کی خاطر بہن و بہنوئی کے دشمن ، تشدد

سگے بھائی جائیداد کی خاطر بہن و بہنوئی کے دشمن ، تشدد

حساس ادارے کے ملازم کاشفکے سالے عرفان اور کرامت نے تشدد کیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سگے بھائی جائیداد کی خاطر بہن و بہنوئی کی جان کے دشمن بن گئے ، گھر میں گھس کر تشدد کانشانہ بناتے ہوئے اسلحہ سے سنگین دھمکیاں دی گئیں، حساس ادارے کے ملازم کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیاگیا، پولیس رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے جوان کاشف علی نے ملت ٹاون پولیس کو بتایا کہ وہ گارڈن محلہ میں رہائش پذیر ہے اور اس کے سالے عرفان علی اور کرامت عرف کھدر اس کی اہلیہ کی وراثتی جائیداد ہتھیانا چاہتے ہیں جس کی خاطر انہوں نے پہلے بھی اپنی بہن و میری اہلیہ کو تشدد کانشانہ بنایا اور اب پھر گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دیتے رہے اور فرار ہوگئے جس پرپولیس نے تین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کار روائی شروع کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں