فیصل آباد میں ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد میں اضافہ نہ ہوسکا

فیصل آباد میں ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد میں اضافہ نہ ہوسکا

عید کے بعد تیزی آنے کا امکان ،نئے سنٹر پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد میں اضافہ نہ ہوسکا ، عید کے بعد ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی آنے کی امید کے ساتھ ساتھ شہریوں کے خواری میں اضافے کا بھی خدشہ ۔ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے ، فیصل آباد میں لاکھوں افراد کی ویکسی نیشن کے لئے صرف ایک سنٹر موجود ہے جہاں پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ویکسین کروانے آتے ہیں جن کو گھنٹوں خوار ہونا پڑتا ہے اس کے علاوہ رش کی وجہ سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد بھی ممکن نہیں ہوپاتا ، رمضان المبارک میں عام طور پر شہری روزہ کی حالت میں ویکسین نہیں کرواتے جو رمضان کے بعد ویکسین سنٹروں کا رخ کریں گے جس کی وجہ سے سمن آباد سپورٹس کمپلیکس میں رش میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ، فیصل آباد محکمہ صحت نے حکومت سے شہر میں مزید 5 ویکسی نیشن سنٹرز بنانے کا مطالبہ کیا تھا جن پر تاحال حکومتی سطح پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں